پوکسوکے ملزم کو لڑکیوں کی اسکول میں خدمات انجام دینے کیلئے ایشورپانے کی سفارش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔دو دفعہ الگ الگ پوکسو کے معاملات میں ملوث ملزم معلم کولڑکیوں کی اسکول میں خدمات انجام دینے کیلئے شیموگہ اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ایشورپانےسفارش کی ہے ،جس کی مخالفت کرتے ہوئے آج شیموگہ شہرکے بی ایچ روڈ پرواقعہ گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول کے ایس ڈی ایم سی کے اراکین اور والدین نے ڈپٹی کمشنرکو یادداشت پیش کرتے ہوئے معلم کو لڑکیوں کی اسکول میں تعینات نہ کرنے کی گزارش کی ہے ۔ بھدراوتی تعلقہ کے ایک دیہات میں واقعہ ہائی اسکول کے معاون معلم کے پی پرکاش پر پوکسو قانون کے مطابق مقدمہ چل رہاہے،جس کے بعد انہیں سسپنڈ کر دیاگیا تھا ۔ سماعت جاری رہنے کی وجہ سے انہیں اگست میں انتر گنگے نامی علاقے کے کرناٹکا پبلک اسکول کیلئے تبادلہ خیال کیاگیا تھا ، لیکن اسکول کی انتظامیہ کمیٹی نے انہیں اسکول میں داخل ہونے نہیں دیا،اس کے بعد دوبارہ معلم پرکاش کو ساگرتعلقہ کے ایونہلی سرکاری ہائی اسکول کیلئے تبادلہ کیاگیاتھا جہاں پر ایس ڈی ایم سی نے ان کی خدمات لینے سے انکارکیا،پھر کے پی پرکاش نے شیموگہ اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپاکی سفارش کی بنیادپر شیموگہ بی ایچ روڈ پر واقعہ گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول میں بطور معلم تعینات کرنے کیلئے محکمہ نے احکامات جاری کئے ،مگر گرلس ہائی اسکول کی ایس ڈی ایم سی اور والدین کاکہناہے کہ جو استاد دو دفعہ پوکسو قانون کے مطابق مقدمے کا سامنا کررہاہے اُسے کیسے گرلس اسکول میں خدمات کیلئے تعینات کیاجارہا ہے،اس سلسلے میں آج ایس ڈی ایم سی کے اراکین اور والدین نے ڈپٹی کمشنرکو میمورنڈم دیتے ہوئے فوری طورپر معلم کو اسکول سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے اور والدین کاکہناہے کہ اگر اسکول معلم کو اسکول میں رکھاجاتاہے تو وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کرینگے۔