شیموگہ میں چڑیل کا سایہ،حقیقت یہ ہے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔گزشتہ چاردنوں سے شیموگہ سمیت مختلف مقامات پر سوشیل میڈیامیں ایک ویڈیوگردش کررہی ہے جس میں ایک سائے کو چڑیل بتایاجارہاہے اور اس چڑیل کاتعلق شیموگہ کے سیگے ہٹی ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔اس تعلق سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں تو اور بیشتر لوگ خوفزد ہ ہیں۔سوشیل میڈیامیں پھیل رہی اس ویڈیو کو گلف ممالک میں بھی دیکھا جارہاہے اور اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش ہورہی ہے۔اس سلسلے میں انقلاب نیوز نے پہلے تو مقامی لوگوں سے بات کی مگر کوئی معقول جواب نہیں ملا،بلآخر اس ویڈیوکی چھان بین انٹرنیٹ پر کی گئی تواس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔دراصل یہ ویڈیو صرف شیموگہ کاہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش،پاکستان میں بھی قریب ایک مہینہ پہلے ہی پھیل چکاہے۔ایک یوٹیوبرنے اس ویڈیوکی تحقیقات کی تو اس نے پایاکہ یہ ایڈیٹ کی گئی ویڈیوہے۔اب تو لوگ سکون کی سانس لیں اور میک اپ میں ڈوبی ہوئی چڑیلوں سے دور رہیں۔