کانگریس کی ٹکٹ کیلئے1230 دعویداروں نے عرضیاں پیش کیں

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔سال2023 میں ہونے والے کرناٹکااسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کی ٹکٹ کیلئے تمام اسمبلی حلقوں سے1230 افرادنے عرضیاں پیش کی ہیں،جس سے کانگریس پارٹی کو 19.21کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوئی ہے۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے 224 اسمبلی حلقوں سے1311افرادنے عرضیاں حاصل کی تھیں ان میں سے 1230 لوگوں نے عرضیاں جمع کی ہیں ۔ ان میں سے341 عرضی گزار ایس سی ایس ٹی ہیں جبکہ 889 جنرل دعویدارہیں۔عرضی دائر کرنے کیلئےپہلےیکم نومبر 15  نومبرتک مہلت دی گئی تھی بعدازاں عرضی گزاروں کی جانب سے مزید مہلت مانگے جانے پر21 نومبرتک تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔ایس سی ایس ٹی کیلئے1 لاکھ روپئے اور جنرل کیلئے2 لاکھ روپئے پارٹی فنڈ طئے کیاگیاتھا۔ٹکٹ کی عرضی کے ساتھ جمع ہونے والی رقم کوپارٹی کی بلڈنگ فنڈکیلئے استعمال کیاجائیگا۔پارٹی دفترکی تعمیرکیلئے فنڈس کی کمی ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام میں تاخیر ہورہی تھی ، اب بقیہ کام کوبروقت انجام دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ عرضیاں دینے میں سب سے زیادہ تعداد ہاویری اسمبلی حلقے سے ہے جہاں سے51 افرادنے عرضیاں دائرکی ہیں، دوسرے نمبر پر وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے اسمبلی حلقے شگائوں سے ہے،جہاں پر15افرادنے عرضی پیش کی ہے ۔شیموگہ اسمبلی حلقے سے12 امیدواروں نے عرضیاں داخل کی ہیں۔