کنڑااخبارکے سینئرصحافی سید علیم کاانتقال

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کنڑااخبارکے سینئرصحافی سید علیم (60) جمعرات کی دوپہر انتقال کر گئے(اناللہ وانالیہ راجعون) وہ کچھ مہینوں سے بیماری میں مبتلا تھے اور اپنے آبائی شہر کمٹہ میں آخری سانسیں لی۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا سمیت لواحقین موجودہیں۔اس موقع پرشیموگہ پریس ٹرسٹ اور شیموگہ ڈسٹرکٹ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے صحافی سیدعلیم کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیااور شیموگہ پریس ہاؤس میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کا منعقدکرتے ہوئےکہاکہ سید علیم ایک سادہ اور ملنسار شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں ہر کوئی پسندکرتاتھا۔اس موقع پر مرحوم سیدعلیم کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ، جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر گوپال ایس یڑاگر، سینئرصحافی سرنگیش، ناگراج نیریگے، سنتوش کاچنا کٹے، سوری نارائن، گریش ، مہیش، ونئے، صحافی وی سی پرسننا ودیگر افراد موجودتھے۔