بنگلورو ائیرپورٹ میں آج سے فیشیل ریکگ نیشن ٹیکنالوجی کاآغاز

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بغیر کسی روکاٹ اور مشکل کے ائیرپورٹس میں آنے جانے کیلئے آج ڈی جی یاترا نظام کاآغازکیاجارہاہے۔اس نظام کو فیشیل ریکگ نیشنن کہا جاتاہے،اسے پہلے دفعہ بنگلورو ، وارانسی اور دہلی ائیرپورٹس پر نصب کیا گیا ہے،دوسرے مرحلے میں اس ٹیکنالوجی کو حیدرآباد،پونہ اور وجئے واڑہ میں سال2023 کے اختتام تک نافذکردیاجائیگا،اس کے بعد پورے ملک میں اس نظام کو عمل میں لایاجائیگا۔اس نظام کا استعمال کرنے والے مسافروں کو پہلے ڈی جی یاترا ایپ میں رجسٹریشن کرواناہوگااور یہ ٹیکنالوجی صرف ایک دفعہ استعمال میں آسکتی ہے،اس سے انفرادی معلومات کا افشاں ہونا ممکن نہیں ہے ۔ مسافر اپنی اس شناخت اور سفرکی تفصیلات کو اسمارٹ فون کے سیفٹی ویالٹ میں جمع کرسکتے ہیں۔