شیموگہ: پردھان منتری جنااوشد مراکز میں دوسری میڈیسن فروخت کئے جانے کی شیموگہ ضلع میڈیکل اسوسی ایشن (ادویات کے تاجروں )نے سخت مخالفت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔ہفتہ کو چیمبر آف کامرس کہ ہال میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی یہ ایک بہترین اسکیم ہے۔جناآئوشد مراکز چلانے والوں کوشروع میں مرکزی حکومت کی طرف سے ایک لاکھ روپئے دئے گئے اب بڑھاکردولاکھ روپئے کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پردھان منتری جنااوشد مراکز چلانے والے مرکزی حکومت کے کسی بھی اصولوں پرعمل نہیں کررہے ہیں ۔گاہکوں کو کسی نہ کسی بہانے دوسری میڈیسن تھمادیتے ہیں۔ان مراکز میں دوسری میڈیسن فروخت کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے اور یہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس کے خلاف ریاستی اسوسی ایشن نے وزیراعظم اور متعلقہ وزیر اور محکمہ کوخط لکھاہے۔مرکزی حکومت کے اس منصوبہ پرسیاہ دبہ لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔جنااوشد مراکز کے نام پردوسری میڈیشن فروخت نہیں کی جاسکتی پھر بھی یہاں کے مراکز میں فروخت کی جارہی ہے۔ناتو بل دی جاتی ہے اور نہ ہی رسید اس نام کاغلط استعمال کیاجارہا ہے۔ مراکز کے اس منصوبہ کہ ذریعہ عوامی خدمات نہیں بلکہ پیسے بنانے کا مراکز بن گئے ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ جنااوشد مراکز میں دوسری میڈیسن کی فروخت پرفوری طور پرروک لگانے کے ساتھ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔اس موقع پر صدر ایچ ایم قیوم، نائب صدر بھورلال بی جین، جوائنٹ سکریٹری چندرشیکھر ٹی این،خازن کمار کے شنکر ۔ونیکا سوامی۔ ویکانندہ۔ ستیش ۔ روی کمار ونکٹیش اوردیگرذمہ دار موجودتھے۔
