کرناٹک میں آر ایس ایس بیوروکریٹس کو تربیت دے رہی ہے: ڈی کے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ جے ڈی ایس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بعد کے پی سی سی  کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بھی ریاست میں بیوروکریٹس کو تربیت دینے کے لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تنقید کی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے صدر نے ریاست میں بی جے پی زیرقیادت حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ”اے بی وی پی کے پیروکاروں اور اسی نظریات کے لوگوں“ کو سرکاری عہدوں پر بھرتی کررہا ہے۔انہوں نے کہا آر ایس ایس اپنے ملازمین کو حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر بٹھانے کے لیے تعلیمی ادارے اور ودیالہ شروع کررہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کرناٹک میں امن و امان نہیں ہے۔شیوکمار نے مزید کہا ‘اس طرح کی صورت حال نہ صرف کرناٹک میں بلکہ تمام بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں بھی ترقی کر رہی ہے۔ اس سے قبل جے ڈی (ایس) کے کارکنان کے لیے منعقدہ ایک ورکشاپ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایچ ڈی کمار سوامی نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس نے وقت کے ساتھ ساتھ اس ملک میں 4000 سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران بھرتی بیوروکریسی کا حصہ ہے۔