پولیس کی نوٹس سے خوفزدہ ملزم زہر کھا کر ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : مختلف معاملات میں ملزم قرار دئے جانے والے ایک نوجوان کو محکمہ پولیس نے ہ تڑی پار نوٹس ہونے کی نوٹس جاری کی تھی جس سے خوفزدہ ہوکر نوجوان نے زہر کھالیا تھا آج وہ ہلاک ہوچکا ہے ۔ سہیل عرف کوبرا سہیل اس واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص ہے ۔ کل رات وہ منگلور کی ایک نجی اسپتال میں دم توڑ چکاہے ۔ سہیل کے خلاف تعلقہ کے مختلف پولیس تھانوں میں کریمنل معاملات درج تھے ، جس کی بنیاد پر پولیس نے اسے 28 نومبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ پوچھا تھاکہ کیوں نہ تمہیں تڑی پار کیا جائے ۔ اس نوٹس سے خوفزدہ ہوکر سہیل نے زہر کھالیا تھا جسے علاج کے لئے پہلے شیموگہ کی میگان اسپتال میں داخل کیا گیا تھا بعد میں اسے منگلور کی ایک اسپتال میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا جہاں پر اس کا علاج ممکن نہ ہوسکا اور وہ ہلاک ہوچکا ہے ۔