ہوائی پروازوں کی تعداد 700 سے کم رہی لیکن مسافروں کی تعداد میں معمولی اضافہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی :۔گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد میں کچھ اضافہ ہوا، جبکہ پروازوں کی تعداد گھٹ کر 700 سے کم ہو گئی۔ وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے بدھ کے روز جاری والے اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز 47537 مسافروں نے 694 پروازوں میں سفر کیا اس سے قبل پیر کے روز 714 پروازوں میں 47028 مسافر اپنی منزل مقصود کے لئے روانہ ہوئے تھے۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا ہے۔مسافروں کی تعداد میں اضافہ ایک اچھی خبر ہے۔ جیسےجیسےاس تعداد میں اضافہ ہو گا ویسے ویسے عام زندگی پٹری پرلوٹنی شروع ہو جائےگی۔گزشتہ سال، ملک میں باقاعدہ پروازیں 25 مارچ سے دو ماہ کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں۔ اس کے بعد، 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ اس سال فروری تک مسافروں کی تعداد میں ہرسابقہ مہینے کے مقابلے میں ہر مہینے اضافہ ہوا تھا، جبکہ اس کے بعد مسلسل تین ماہ تک اس میں کمی درج کی گئی ہے۔