ہوسپیٹ:شہر کے پریس ہال میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں لیونگ ٹو گیدر نظام کو فوری طورپر ختم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں شادی ایک مقدس بندھن ہے۔ لیکن شردھا کا قتل کیس ایک ساتھ رہنے کے غیر اخلاقی تعلقات کی وجہ سے ہونے والی تباہی کا ثبوت ہے۔ لہٰذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس غیر اخلاقی ساتھ رہنے کے نظام (لیونگ ٹو گیدر) کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور مرکزی حکومت لو جہاد کے خلاف خصوصی قانون بنایا جائے۔مزید انہوںنے کہا کہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، کس حلقے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ پہلے ہی، جیورگی کے سدھلنگا شیواچاریہ سوامی جی، دھارواڑ کے پرماتما سوامی جی نے انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ میں نے پہلے ہی بی جے پی کو یہ مطالبہ پہنچا دیا ہے کہ 25 ہندو کارکنوں کو جو ہندو مذہب کو بچانے کیلئے محنت کر رہے ہیں، انہیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ دیے گئے تو 25 لوگوں کو ہماری تنظیم سےالیکشن میں کھڑا کیا جائے گا۔
