آئندہ سال کورونا کی عالمی ہنگامی صورتحال ختم ہوجائے گی: عالمی ادارۂ صحت

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
جنیوا:۔ عالمی ادارۂ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال کسی وقت کوویڈ-19 کی عالمی ہنگامی صورتحال ختم ہوجائے گی۔جنیوا میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے،عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی کوویڈ-19ایمرجنسی کمیٹی اگلے ماہ کوویڈ-19 ایمرجنسی کے خاتمے کے اعلان کے معیار پر تبادلہ خیال کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال کسی وقت، ہم یہ کہہ سکیں گے کہ کوویڈ-19 اب عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال نہیں رہی۔تاہم، ٹیڈروس نے مزید کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کا بنیادی سبب سارس- کووی-2 وائرس ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سارس- کووی-2 وائرس دنیا میں ہی رہے گا اور تمام ممالک کو سانس کی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفلوئنزا اور آر ایس وی (ریسپیریٹری سنسی ٹیئل وائرس)پر قابو پانے کیلئے سیکھنے کی ضرورت ہوگی، یہ دونوں اب بہت سے ممالک میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
بی ایس این ایل جلد ہی 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کریگا
دہلی: مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرونکس کے وزیر اشونی وشنو نے جمعہ کو کہا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ (بی بی این ایل) اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بی ایس این ایل نے اہداف کو حاصل کرنے کی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور بی ایس این ایل جلد ہی دیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کرنے جا رہا ہے۔اشونی ویشنو نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی این ایل کا نتیجہ بہت اچھا رہا ہے اور اب بی بی این ایل اور بی ایس این ایل کے انضمام کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دیہی علاقوں میں ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد براڈ بینڈ کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں اور اس میں چھوٹے تاجروں کا بھرپور تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈیٹا کی کھپت بھی ماہانہ 120 جی بی تک پہنچ گئی ہے۔کانگریس پر 2004 سے 2014 کے دوران بی ایس این ایل اور مہانگر ٹیلی فون نگر لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں کمپنیوں کو جان بوجھ کر برباد کیا گیا۔ مودی حکومت نے ان کمپنیوں کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پہل کی ہے اور سال 2019 میں بی ایس این ایل کو 70 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے یہ اب آپریٹنگ منافع کی پوزیشن میں ہے اور اسے موجودہ سال میں بھی 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل بہت جلد 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کرنے جا رہے ہیں جو دیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی۔