شیموگہ:۔بغیر امتحان کے پاس کرانے کا جھانسہ دینے والے ایک شخص پر شیموگہ کی سُبیا میڈیکل کالج کے طلباء نے شکایت درج کروائی ہے۔بتایاجارہاہے کہ مغربی بنگال سے درجنوںکی تعداد میں کچھ دلالوںنےطلباء کو یہ کہہ کر یہاں میڈیکل کالج میں داخلہ دلوایاتھاکہ انہیں بغیر امتحان کروائے ہی پاس کروایاجائیگا۔اس لالچ میںآکر مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے طلباء نے دلالوںنے فیس کے علاوہ ایک ایک لاکھ روپئے افزود اداکئے تھے۔لیکن آج جب یہاں امتحان شروع ہواتو طلباءنے امتحان دینے سے انکارکیا اور امتحان کا بائیکاٹ کیا۔کالج انتظامیہ نے ان طلباء کو سمجھایاکہ یہاں پر ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے،لیکن طلباء نے کالج انتظامیہ پر الزام لگایاکہ وہ بھی دلالوںکی اس چال کو جانتے ہوئے بھی ان کے ساتھ دھوکہ کیاہے۔بلاآخر معاملہ جب گہرانے لگا تو طلباء نے احتجاج شروع کردیا۔آخرمیں اس معاملے کو لیکر وہ دوڈاپیٹے پولیس تھانے پہنچے جہاں پر تحریر ی طور پر شکایت درج کروائی۔اس سلسلے میں دوڈاپیٹے پولیس تھانے کے انسپکٹر ہریش پٹیل کا کہناہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید چھان بین کرینگے اور قصورواروںکے خلاف کارروائی کرینگے۔
