ہر سکینڈ میں دو بریانی کاآرڈر؛سویگی نے جاری کی اپنی سالانہ رپورٹ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کھانے کے شوقین لوگوں نے امسال اگر سب سے زیادہ کچھ کھایاہے تو وہ بریانی ہے۔جی ہاں،اس بات کاخلاصہ فوڈ ڈیلیوری پلاٹ فارم سیویگی نے کیاہے۔سیویگی نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایاہے کہ امسال ہرایک سکینڈمیں دوبریانی کاآرڈر ہواہے،پچھلے سات سالوں میں سب سے زیادہ اگر کسی غذا کاآرڈرکیاہے تو چکن بریانی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک منٹ میں137 لوگوں نے چکن بریانی کا آرڈرکیاہے یعنی کہ فی سکینڈ28.2 لوگوں نے بریانی کو اپنی پسندیدہ غذاکے طورپر استعمال کیاہے۔اسی طرح سے ٹاپ 5 کھانوں میں دوسرے نمبرپرمسالے دوسے،اس کے بعد چکن فرائیڈ رائس،پنیر بٹر مسالہ اور بٹرنان ہے۔اسنیاک کے زمرے میں سموساپہلے نمبر پر ہے، ایک اور اہم بات یہ ہےکہ بنگلورومیں6.16 لاکھ لوگوں نے کیرانے کی اشیاء کا استعمال کیاگیاہے،جس میں دیوالی کے موقع پر 75 ہزار آرڈر آن لائن بُک کئے گئے تھے۔