شیموگہ:۔شیموگہ کارپوریشن میں پچھلے تین چار سالوں کے دوران خرچ کئے گئے 100 کروڑ روپیوں کا حساب ہی نہیں مل رہاہے۔جی ہاں،پچھلے چھ سالوں سے شیموگہ کارپوریشن کاآڈیٹ نہیں ہواہے،مگرپچھلے کچھ دنوں سے کارپوریشن کے آڈیٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کارپوریشن کے ذریعے خرچ کئے گئے100 کروڑ روپیوں کا حساب نہیں ہے۔اس تعلق سے آڈیٹرنے کارپوریشن کے افسروں اور عملے سے اس 100 کروڑ روپیوں کی رقم کو وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔اس تعلق سے کارپوریشن کے کمشنرنے کہاکہ پچھلے چھ سالوں سے کارپوریشن میںآڈیٹ کا کام نہیں ہواہے،میرے آنے کے بعد تین سالوں کاآڈیٹ کیاگیاہے، اس دوران100 کروڑ روپیوں کاحساب نہیں مل رہاہے،اس رقم کو افسروں اور ملازمین سے وصول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جو افسران ریٹارڈ ہوچکے ہیں،اُن کی پنشن سے بھی رقم وصول کی جائیگی۔بتایاگیاہے کہ کارپوریشن کاآڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈس میں بھی کٹوتی ہوئی ہے،پچھلے چھ سالوں سے آڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال حکومت کے10 کروڑ روپیوں کا فنڈ شیموگہ کارپوریشن کو مہیانہیں کیاگیاہے۔اس پورے معاملے پر کارپوریشن سختی سے نمٹےگا۔
