کارپوریشن کی عام نشست میں اپوزیشن جماعت نے کیاہنگامہ 

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ پینے کے پانی سے متعلق مسائل کو حل کرنےمیں ہورہی تاخیر اورشفاف پانی کےمسئلہ پر عوام کی پریشانی اورمایوسی پر آج شیموگہ سٹی کارپوریشن کی عام نشست میں حزب اختلاف پارٹی نے شدید غم اوربرہمی کا اظہار کیا ہے۔میئر سنیتا انپا کی صدارت میں آج کی گئی میٹنگ کے آغاز میں اپوزیشن اراکین رمیش ہیگڑے اور ناگراج کنکاری نے کہا کہ جب اسمارٹ سٹی کا کام شروع ہوا تو کئی وارڈوں میں پانی کا مسئلہ بھی شروع ہو گیا تھا۔ ٹینڈر کے کام بھی ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کارپوریٹروں کو بددعائیں دی رہی ہیں۔ عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سےوارڈکارپوریٹروں کیلئے عوام کو جواب دینا ناممکن ہوگیا ہے کہتے ہوئے شدید برہمی ظاہر کی۔ اس اجلاس میںحکمران پارٹی اورحزب اختلاف پارٹی اراکین کے درمیان زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ میئرسمیت حکمراںاوراپوزیشن اراکین میں لفظی جھڑپ بھی دیکھی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے بعد دیگر اموروں پر تبادلہ خیال کیا گیا اوربتایا گیا کہ مہاتما گاندھی پارک کے ترقیاتی کاموں کیلئے پیکیج1 میں 300 لاکھ کی امداد، پیکیج 2 میں وارڈ نمبر 30  سیگے ہٹی میں جم اسکول اور لائبریری کے کاموں کیلئے 55 لاکھ اور ایگریکلچر آفیس میں موجود پارک کے ترقیاتی کاموں کیلئے 78 لاکھ روپے۔ ، میسکام سی ایس ڈی میںیونٹ 1 اور 3 میں اسٹریٹ لائٹ کی مرمت اوربنیادی سہولیات کو درست کرنے کیلئے 40 لاکھ روپے، میسکام کی حد میں آنے والے 2 وارڈوں میں بنیادی سہولیات کیلئے 20 لاکھ اور میسکام سی ایس ڈی 03 وارڈوں کی مرمت کیلئے 22 لاکھ روپے، اس طرح مجموعی طور پر515لاکھ کی لاگت پر کاموں کی منظوری دی گئی تھی جن میں زیادہ تر کام مکمل ہو چکے ہیں۔یہ معلومات آفیسر رمیش نے دی۔