ڈی کے شیوکمارکے تعلیمی اداروں پر سی بی آئی کا چھاپہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارکی ملکیت میں آنے والے تعلیمی اداروں پر آج سی بی آئی نے چھاپے مارے۔پیرکے دن بنگلوروکے آر آر نگرمیں موجود نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کے نام سے قائم شدہ تعلیمی اداروں پر سی بی آئی نے چھاپے ماراتے ہوئے دستاویزات کا جائزہ لیا۔اس پر ڈی کے شیوکمارنے اپنی رائے دیتے ہوئے کہاکہ مجھے حراساں کرناہی سی بی آئی کا مقصد ہے،میں نے کوئی غلطی نہیں کی،سب کچھ قانونی دائرے میں ہے اور نہ ہی میں خوفزدہ ہوں۔سی بی آئی افسروں نے تعلیمی ادارے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہیں،ان چھاپوں کے پیچھے سوائے سیاسی دشمنی کےاور کچھ نہیں ہے۔