بھٹکل: انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے دو کھلاڑی کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کےفٹ بال میں یونیورسٹی بلیو منتخب

اسٹیٹ نیوز
بھٹکل:۔ انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس میں فائنل ائیر کے متعلمین جاسر جامعی اور محمد غوث سلمان کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی فٹ بال ٹیم کے لئے منتخب ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو ہونے کا اعزا ز حاصل کیا ہے۔کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے فزیکل ایجوکیشن ڈائر کٹر نےسرکلر کےذریعے جانکاری دی ہے کہ ریاست کیرلا کے کالی کٹ میں 23دسمبر سے 31دسمبر 2022تک منعقد ہونےو الے ساؤتھ زون آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی نمائندگی کرنےو الی فٹ بال ٹیم کےلئے انجمن کالج کے دو متعلمین جاسر جامعی ایس کے اور محمد سلمان غوث شیخ (بی کام فائنل ائیر) منتخب کئےگئےہیں۔ دونوں طلبا کو 17دسمبر سے 21دسمبر تک یونیورسٹی میں منعقد ہونےو الی تربیتی کیمپ میں شریک ہونےکہاگیا ہے۔کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے یونیورسٹی بلیو منتخب ہونے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق  شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر محمد سلیم ، کالج پرنسپال پروفیسر مشتاق شیخ، فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ سمیت سبھی نے مبارکبادی پیش کی ہے۔