شہربھرمیں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کیلئے پولیس نے جاری کی نوٹس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ کارپوریشن کے حدودمیں پبلک سیفٹی آیکٹ کے مطابق حفاظتی اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں محکمہ پولیس نے اہم قدم اٹھایاہے،جس کے مطابق دُکانوں،عبادت گاہوں،مائولس اور اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے متعلقہ مالکان کو نوٹس جاری کی ہے۔اندازاً8ہزار نوٹس،اس سلسلے میں جاری کرتے ہوئے مالکان کو اگلے پندرہ دنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔لگائے جانےوالے کیمرے24X7کام کریں اور اس میں تصاویر واضح طورپر دکھائی دیں۔اس طرح کے کیمرے نصب کرنے کیلئے کہاگیاہے۔کیمروں میں ریکارڈ ہونےوالاڈیٹا کم ازکم تیس دنوں تک محفوظ رہناچاہیے۔پولیس کا کہناہے کہ شہرمیں جرائم کی روک تھام کیلئے یہ قدم اٹھایاگیاہے۔ قانون کے مطابق کارپوریشن لمیٹ میں اس طرح سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کاقانون ہے،اس وجہ سےیہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔