بنگلورو:۔بنگلورو کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کا ٹوئٹ کرنے والے ایک دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔بنگلوروکے کوڈلوگیٹ کا ساکن وائیبھو گنیش(20) گرفتار ہونے والا ملزم ہے۔یہاں کے سینٹرل سی ای این اور دیونہلی پولیس تھانے کے اہلکاروں نے اس ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ 10 دسمبرکو اس شرپسندنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے بنگلورو ائیرپورٹ پر بم ڈالنے کی بات کہی تھی،اس ٹوئٹ کو اس نے ائیرپورٹ کے افیشل اکائونٹ کو بھی ٹیاگ کیاتھا،اس کا جائزہ لینے کے بعد ائیرپورٹ کے افسروں نے بنگلورو پولیس میں شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے دہشت پھیلانےوالے اس ملزم کو گرفتارکیاہےاور پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
