بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹکا حکومت کے محکمہ تعلیم عامہ کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر بہترین اساتذہ کے اعزازات دئیے جاتے ہیں،اس دفعہ بھی سال22-2021 کے تعلیمی سال کیلئے ہائی اسکول زمرے سے11 اساتذہ اور پرائمری اسکول زمرے سے20 اساتذہ کے نام شامل کئے گئے ہیں۔انعام حاصل کرنے والے اساتذہ کو10 ہزار روپئے نقد اور وہ جن اسکولوں میں خدمات انجام دیتے ہیں اُن اسکولوں کو50 ہزا رروپئے کاانعام دیا جاتا ہے۔اس دفعہ جملہ31 اساتذہ کو ریاستی سطح پر ایوارڈ دیا جارہا ہے ، لیکن ایک بھی اردو اسکول سے جڑے ہوئے استادیا مسلم استاد کو بہترین کواستاد کا درجہ نہیں ملاہے،اس سے یہ سوال پیداہوتاہے کہ کیا اردو ومسلم اساتذہ میں ایوارڈ حاصل کرنے کی اہلیت نہیں ؟۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کنڑا،ہندی، سائنس، حساب، کرافٹ،پی ای،ایچ ایم،آرٹس اورانگلش زبان کے اساتذہ کو ایوارڈ دیاجارہا ہے ، ان میں ایک بھی ایسااستادنہیں ہے جو اردو میڈیم سے تعلق رکھتا ہویاپھر اردو زبان میں تدریس دیتاہو۔ایک طرف حکومت کے متعصبانہ نظریات اردو اساتذہ کی توہین کررہی ہے تو دوسری جانب اردو مدارس کی نمائندہ تنظیمیں جس میں کراٹابھی شامل ہے ،وہ اس جانب حکومت کی توجہ اور محکمہ کے اعلیٰ افسروں کی توجہ مبذول کرانے میں ناکام ہوئی ہے۔کراٹاکے ریاستی صدر کوچاہیے تھاکہ وہ اعلیٰ افسروں کو اس تعلق سے بآور کراتے،مگر خود کراٹاکے ریاستی صدر اپنی ذمہ دارایوں سے دورہیں تو وہ کیسے حکومت کو اچھے ٹیچرکی شناخت کرواسکتے ہیں۔
