بنگلورو:۔جے ڈی ایس پارٹی اگراقتدارمیں آتی ہے تو ہماری حکومت پکوان گیس سلنڈرپر50 فیصدکی سبسڈی مہیا کریگی۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیاہے۔انہوں نے بنگلوروکے یشونت پور میں منعقدہ پنچ رتن یاترا کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے مفت گیس سلنڈردینے کا وعدہ کرتے ہوئے اوجول یوجنا کے تحت خواتین کو گیس سلنڈرمہیا کروایا، لیکن بعدمیں سلنڈرپر افزود قیمتیں وصول کی گئیں،جس سے خواتین کو ہزاروں روپئے اداکرنے پڑرہے ہیں۔ہم اقتدارمیں آنے کے بعدصرف گیس سلنڈرپر رعایت ہی نہیں بلکہ سالانہ 5 سلنڈر مفت دینگے،ساتھ میں10 سلنڈروں کی خریدی کیلئے آدھی رقم اداکرنی ہوگی،اس کے علاوہ آٹو ڈرائیوروں کو ہر ماہ 2 ہزار روپئے دئیے جائینگے،ساتھ ہی ساتھ آنگن واڑی ملازمین کو مستقل روزگار دیتے ہوئےا نہیں سہولیات دی جائینگی۔اس سلسلے میں ہم ماہرین معاشیات کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور میں جگہ دینگے۔
