مائنارٹیس ریزرویشن کو پنچم سالی سماج کو منتقل کرنے آر ایس ایس کی ہدایت؛کانگریس کے لکشمن کا الزام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پنچم سالی سماج کو ریزرویشن دینے کیلئے بی جے پی پوری طرح سے تیارہے اور یہ ریزرویشن مائناریٹس کے ریزرویشن میں کٹوتی کرتے ہوئے کیاجا ئیگا ، مائنارٹیس کو دئیے جانےوالے4 فیصد ریزرویشن میں سے2 فیصد ریزرویشن پنچم سالی سماج کو دینے کی تیاری ہورہی ہے،اس کیلئے آر ایس ایس نے بی جے پی کوہدایت جاری کی ہے۔یہ الزام کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری ایم لکشمن نے لگایاہے۔آج کے پی سی سی دفترمیں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پنچم سالی لنگایت سماج سے میں ایک گزارش کرنا چاہونگاکہ آپ کا مطالبہ درست ہےاور آپ کو انصاف ملناہی چاہیے ،لیکن کسی اور حق کا چھین کر آپ کو دیاجاتاہے تو یہ سراسر ناانصافی ہوگی۔مزید انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ سے کرناٹک کے کانگریس لیڈروں کے دفاتر ،گھر اور اداروں پر سی بی آئی، آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپے ہونگے،اس کےذریعے کانگریس لیڈران کو ہراساں کیا جائیگا ۔مرکزی حکومت نے نوسالوں میں سی بی آئی ،آئی ٹی اور ای ڈی کا غلط استعمال کیاہے۔گجرات اور ہماچل پردیش میں بھی یہی کام کیا گیا تھا،ان دو ریاستوں میں 25دنوں کے اندر107 چھاپے مارے گئے تھے،اسی طرح سے کرناٹک میں بھی چھاپہ ماری شروع کی جائیگی۔ڈی کے شیوکمارپر17 مرتبہ آئی ٹی اور ای ڈی نے چھاپے مارے ہیں،افسروں نے35 نوٹس جاری کی ہیں،اب بھی نوٹسوں کاسلسلہ جاری ہے، اندازے کے مطابق ای ڈی کے نو سالوں کے درمیان 5400 معاملات درج کئے ہیں،ان میں سے صرف23 معاملات میں ملزموں کو سزاملی ہے۔