شیموگہ:۔این پی ایس کو منسوخ کرتے ہوئے اوپی ایس نافذ کرنے کیلئے مارچ کے بعد احتجاج کیاجائیگا ۔ا س بات کااظہار کرناٹکا گورنمنٹ ایمپلائز اسوسیشن کے ریاستی صدر سی ایس شڈاکشرنے کیا ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ این پی ایس کو منسوخ کرتے ہوئے اوپی ایس کو نافذکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک گروپ بنگلورومیں احتجاج کررہاہے، لیکن ساتویں پے کمیشن نافذ ہونے تک گورنمنٹ ایمپلائز اسوسیشن خاموش رہے گا،اس کے بعد اپنا نظریہ حکومت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔این پی ایس کو منسوخ کرنے کیلئے اگر سرکاری ملازمین اچانک سے احتجاج پر نکل جاتے ہیں تو سرکاری دفاترکو تالالگانے پڑیگا ،پچھلے ڈھائی سالوں سے سرکاری ملازمین تنظیم کے ریاستی صدرکے طورپر میں نے کام کرتے ہوئے 22 احکامات ملازمین کے حق میں جاری کروائے ہیں،ایساکام کسی اور صدرنے نہیں کیا ہے ۔ ڈھائی سال سے ہی میں این پی ایس کی منسوخی کیلئے کام کرتاتو بقیہ22 احکامات جاری کروانا نا ممکن تھا ۔ این پی ایس کو منسوخ کرنے کیلئے گورنمنٹ ایمپلائز اسوسیشن کب اور کہاں احتجاج کرناہے ،اس کے تعلق سے فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔سرکاری محکموں میں آئوٹ سورس ملازمین کی تقرری کو منسوخ کرنے کیلئے ہم ریاستی حکومت سے مطالبہ کرینگے اور مستقل ملازمین کی تقرری کیلئے حکومت پر دبائو ڈالینگے۔
