پین کارڈ کو مارچ تک آدھار سے لنک کرانا لازمی

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کے دن اڈوائزری جاری کی کہ جو لوگ اپنے پیان کارڈ کو آئندہ سال مارچ تک آدھار سے لنک نہ کرالیں انکے پیان کارڈ غیرکارکرد ہوجائینگے۔محکمہ نے پبلک اڈوائزری میں کہا کہ یہ ضروری ہے۔ تاخیر نہ کریں‘ آج ہی لنک کرالیں۔ پیان کارڈ غیرکارکرد ہوجائے تو انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرائے جاسکیں گے۔ زیرالتوا ریٹرنس کی پراسیسنگ نہیں ہوپائیگی۔بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ہر قسم کی مالی معاملت کے لئے پیان ایک اہم کے وائی سی کے طورپر کام کرتا ہے۔ آدھار کارڈ ہندوستان کے شہریوں کو یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا جاری کرتی ہے جبکہ پیان کارڈ محکمہ انکم ٹیکس کا جاری کردہ ہوتا ہے۔