سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا اشتعال انگیز بیان قابل مذمت:وائی سعیداحمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ؛بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے حال ہی میں شیموگہ میں منعقد ہندو جاگران ویدیکے کے اجلاس میں اقلیتی کے خلاف انتہائی توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیان دیاہے جس کی کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وائی سعید احمد نے سخت مزمت کیاہے۔یہاں کانگریس بھون میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر رکن پارلیمان ہوکر اس طرح کابیان زیب نہیں دیتا انہیں اپنی زمہ داریوں کااحساس تک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اشتعال انگیز بیانات کے ذریعہ ملک وریاست کے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ ایک منظم سازش کے تحت کیاجارہاہے۔مسلمان ہوش سے کام لیں فرقہ پرستوں کی سازشوں کاشکار نہ بنیں۔سادھوی برگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کی جنتی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود کے گیرے بان میں جھانک کردیکھ لینا چاہئے انہوں نے مزید کہاکہ سادھوی ہویا اورکوئی آئندہ اس طرح کابیان دینے سے گریز کریں۔ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچے ۔سادھوی نے اپنے بیان کے ذریعہ اقلیتی کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔مزید کہاکے اقلتیوں کے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ایسے قسم کے لوگ آتے جاتے رئیں گے ۔اس قبل بھی اشتعال انگیز بیانات دئے گئے ہیں جب بھی کوئی اس طرح کابیان دیا مسلمانوں نے صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوہے قانون کاسہارا لیاہے ۔نظم وضبط میں بگاڑ پیدا کرنے کا ہرگز موقع نہ دیں۔صبر سے کامیں تاکہ فرقہ پرستوں کی سازشیں نہ کام ہوجائیں انتخابات بہت قریب ہیں ایسے میں اشتعال انگیز بیانات کے زریعہ بھڑکانے کی کوشش کی جائیگی ،قانون کاسہارا لیں تاکہ فرقہ پرستوں کے خواب چکنا چور ہوجائیں۔