منگلورو:۔لوجہاد کوقابومیں لانے کیلئے وشوا ہندو پریشدنے ہیلپ لائن کاآغازکیا ہے ۔اس سلسلے میں وی ایچ پی کے ضلعی کنوینیر پردیپ سریپلا نے بتایاہے کہ کئی لڑکیاں پیارکے نام پر دھوکہ کھاچکی ہیں اور لوجہادکے جال میں پھنس چکی ہیں۔حال ہی میں دکشن کنڑا ضلع میں اس طرح کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں۔بلاک میل کرنے کی وجہ سے سینکڑوں لڑکیاں خودکشی کرچکی ہیں،جبکہ ملک کے مختلف مقامات پر لڑکیوں کااستحصال کیاجارہاہے،ایسی لڑکیوں کا ساتھ دینے کیلئے اس ہیلپ لائن کاآغازکیاگیاہے۔مزیدانہوں نے کہاکہ اگرکسی نے اس طرح کے معاملات کو دیکھاہے یاپھر اس تعلق سے جانکاری رکھتے ہیں تو اس تعلق سے اطلاع ہیلپ لائن کو دے سکتے ہیں۔اسکول ،کالج کیمپس اور کام کرنے کی جگہوں پر لڑکیاں لوجہاد کاشکارہونے کے امکانات زیادہ ہیں، لوجہادکے تعلق سے والدین محتاط رہیں اور اپنی بچیوں کو اس تعلق سے بیدار کریں ۔ اگر کوئی حراساں کرتاہے تو اس تعلق سے ہیلپ لائن نمبر کو رابطہ کریں تاکہ ہند و لڑکیوں کو بروقت اس جال سے بچایا جا سکے ۔
