پی ایف آئی پر عائد مقدموں کو ہٹانے کا ایک تو ثبوت دیں:سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پی ایف آئی کارکنوں پر عائدشدہ مقدموں کو ہٹانےمیں کانگریس کاہاتھ رہنے کی بات کررہے امیت شاہ کے پاس اگر ایک بھی ثبوت ہوتو وہ عوام کے سامنے پیش کریں۔اس بات کااظہارودھان سبھا کےاپوزیشن لیڈر سدرامیانے کیاہے۔امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ سدرامیا اور کمارسوامی کی حکومت نے پی ایف آئی کے 1700 کارکنوں کے مقدمے واپس لئے ہیں،اگر ایساہی ہے تو امیت شاہ اس تعلق سے ایک ثبوت تو پیش کریں۔ اس سلسلے میں سدرامیا نے سلسلہ وار ٹوئٹ کرتےہوئے کہاکہ پی ایف آئی پر عائدشدہ مقدموں کو واپس لینے میں کانگریس کا ہاتھ ہونے کی بات کررہی نازی حکومت اندھیرے میں تیر چلارہی ہے اور وزیر داخلہ امیت شاہ جھوٹ بک رہے ہیں۔ریاست میں بی جے پی کی ہی حکومت ہے،کونسے پی ایف آئی کارکن سے مقدمہ واپس لیاگیاہے،اس کے دستاویزات طلب کرنے میں کیا حرج ہے،صرف جھوٹ کیوں کہاجارہاہے،اس تعلق سے میں نےدستاویزات بھی مانگے تھے،لیکن وزارت داخلہ نے ایک بھی دستاویزات اس سلسلے میں فراہم نہیں کئے ہیں۔اس کے باوجود میں نے دوبارہ خط لکھ کر اپوزیشن لیڈرہونے کے حق سے پی ایف آئی لیڈروں کے نام،پتہ اور مقدموں کے نمبر طلب کئے تھے،لیکن بی جے پی حکومت نے اس تعلق سے دستاویزات نہیں دئیے ہیں،یہی بی جے پی ایس ڈی پی آئی کے ساتھ اندورنی معاہدے کی ہوئی ہے،اس کے باوجود کانگریس پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔