گلبرگہ:۔پی ایس آئی گھوٹالے میں ملوث 26 ملزمان کو ضلعی عدالت نے مشروط ضمانت دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس معاملے کی اہم ملزماہ دیویہ ہاگرگی،منجوناتھ میلکندی، کاشی ناتھ،ڈی وائی ایس پی ملیکارجنا سالی سمیت26 ملزمان کو گلبرگہ کی عدالت نے ضمانت منظورکی ہے۔اس گھوٹالے میں 36 ملزمان کی ضمانت منظورہوچکی ہے،حال ہی میں دیویہ ہاگرگی کے شوہر راجیش ہاگرگی کوعدالت نے ضمانت پر رہاکیاتھا۔
