اڈوکیٹ طاہر حُسین ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے صدر منتخب

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ویلفیرپارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدرکے عہدے کیلئے باہمی طورپر انتخابات کئے گئے،اس دورا ن پارٹی کے صدرکے عہدے پر اڈوکیٹ طاہر حُسین کودوبارہ منتخب کیاگیاہے۔اڈوکیٹ طاہر حُسین کو ریاستی صدرکے عہدےپر منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی کمیٹی کیلئے25 عہدیداروں کی ریاستی کارگذار کمیٹی کا انتخاب بھی کیاگیاہے،ان 25 عہدیداروں میں باہمی تجاویزکی بنیادپر دیگر عہدوں پر انتخاب ہوگا۔ ریاستی صدرکے عہدے کے انتخاب کے موقع پر ویلفیرپارٹی آف انڈیاکے قومی صدر ڈاکٹر ایس کیوآر الیاس اور قومی جنرل سکریٹری سیما محسن موجودتھے ،ان نگرانی میں یہ انتخاب انجام پایا۔واضح ہوکہ اڈوکیٹ طاہر حُسین ویلفیرپارٹی کے ریاستی صدرکے عہدے پر دوسری معیادکیلئے منتخب ہوئے ہیں ،ان کے صدربننے کےبعد سے پارٹی کی سرگرمیاں ریاست بھرمیں عام ہونے کی وجہ سےپارٹی کو شناخت ملی ہے۔سابقہ گرام پنچایت اور میونسپل الیکشن کے دوران بھی پارٹی نے اپنی شناخت بناتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائندوں کو منتخب کروایا،ساتھ ہی ساتھ ڈبلیو پی آئی کی طرف سے اٹھائے گئےعوامی مسائل کو حکومت نے سنجیدگی سے لیااور ان پر کارروائی بھی کی ہے۔