شیموگہ:۔کوویڈکے چلتے شیموگہ میں مریضوں کو آکسیجن کی قلت ہورہی ہےاور جو مریض اسپتالوں میں داخلہ نہیں لے پارہے ہیں یاپھر تاخیر ہورہی ہے انہیں بروقت آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے۔اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے شیموگہ جوائنٹ آیکشن کمیٹی نے "الشافی” نام سے آکسیجن مشین نصب کرنے کی پیش رفت کی ہے،جس کاآغاز یکم جون سے کیاجائیگا۔اس سلسلے میں جوائنٹ آیکشن کمیٹی کے صدر اقبال حبیب سیٹھ نے بتایاکہ شیموگہ میں اس تعلق سے کم ازکم 50 سے70 مشینوںکی ضرورت پڑسکتی ہے اور مشینیں ضرورتمند مریضوں کو ڈاکٹرس کی تجویزکے مطابق گھر ہی آکسیجن دینے کی کوشش کی جائیگی اور یہ آکسیجن مریض کو ابتدائی مسئلہ کو دیکھتے ہوئے فراہم کیاجائیگا ۔ جب تک مریض کو اسپتال میں داخلہ نہیں ملتا،اُس وقت تک یہ سہولت فراہم کی جائیگی۔ان مشینوں کو خریدنے کیلئے اندازاً40 ہزار روپئے فی یونٹ خرچ کرنا پڑرہاہے ، ابتداء میں ہم نے15 یونٹ خرید چکے ہیں اور ان15 یونٹوں سے خدمات کاآغازکیا جائیگا۔مزید مشینوں کی خریداری بھی کرنی ہے،جس کیلئے کوئی بھی تعائون کرسکتے ہیں۔اس کیلئے براہ راست ہم سے رجوع کیاجاسکتاہے ۔مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔
اقبال حبیب سیٹھ: 9845244244
