گستاخی رسول اور ایمان کےلُٹیروں سے اپنے آپ کو بچائیں:مولانا محمد ارشد علی قاسمی

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔شہرکے مدرسہ عربیہ تعلیم القران چکمگلور کے احاطے میں جلسہ تحفظ ختم نبوت کا ایک عظیم اشان چلسہ بزیر صدارت حافظ خواجہ محی الدین رشادی ،مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القران چکمگلورومیں منعقد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر سےمفتیان کرام ،علماء کرام،حفاظ کرام کی کثیر تعداد کے ساتھ ہزاروں فرزندان توحیداور پردہ دار خواتین شریک تھے۔جلسے کا آغاز قاری کی قرا ت اور نعیم اختر ارھی قاسمی خطیب و امام مسجد جامعہ کی نعت شریف سے ہوا ۔جسکے بعدتلنگانہ حیدرآباد سے تشریف لائے ہوئے مولانا محمد ارشد علی قاسمی ،سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نے اپنے کلیدی اور جامع خطاب میں فرمایا کے آج ہم مسلمانوں کے درمیان ایک فتنہ ابھر آیا ہے جو ہم مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے شروع ہواہے جو شریعت محمدیﷺ کا پابند نہیں اور قرآن کے احکامات کا پابند نہیں،یہاں تک کہ اللہ کے احکامات کا بھی پابند نہیں وہ مسلمان کیسے ہوسکتاہے اور وہ مسلمانوں کے بھیس میں ملحد ہے، جو شکیل بن حنیف اور گوھر شاھیت کی شکل میں ہے ،جو عیسیٰ اورور مہدی علیہ السلام ہونے کاجھوٹا دعویدارہے۔لہٰذا ایسے گستاخ رسول اور ایمان کے لٹیروں سے اپنے آپ کو بچائیں،کیونکہ معصوم اور کمزور ایمان کے مسلمان اور کالج کے طلباء ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کرنے والے نوجوان انکے جھانسے میں آجاتےہیں اور گمراہ ہورہے ہیں،لہٰذا ہمیں ان کی ایمان شکنی باتوں سے ہوشیار رہنا چاہیےاور اس فتنہ سے بچنا اور دوسروں مسلمان بھائیوں کو بچانا ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔ مفتی توقیر احمد قاسمی کے شکریہ اور حافظ خواجہ محی الدین رشادی کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔