ہونالی:اردو ہائی سکول میں آروگیا نندن پروگرام کا انعقاد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ہونالی:آج تعلقہ کی اردو ہائی اسکول میںآروگیا نندن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گروراج نے کہا کہ بچوں کو اپنے ماحول کو صاف ستھرارکھنا چاہیے۔موجودہ حالات میںآرہی بیماریاں بہت عجیب وغریب ہیں ، اس لیے بچوں کوپاکی صفائی پر مزید ترجیح دینی چاہیے ۔پہلے ہی صابن سے ہاتھوں کی صفائی، ماسک لگانے ، سینیٹائزر کا استعمال کرنےاورسماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ میر معلم شکیل احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک عرصہ سے اسکول بچوں سے خالی رہےہیں جس سے یہاں کی رونق ہی چلی گئی تھی۔ اب جب اسکولوں کا آغاز ہوا ہے تو بچوں کے آنے سے یہ رونق دوبارہ واپس لوٹ آئی ہے۔ ہمیں خوشی ہے حکومت نے اسکولوں کے آغاز کی اجازت دی ہے۔ بچے بھی بہت جوش سےاسکول آرہے ہیں۔ ایسے بچوں کی صحت کی حفاظت کیلئے اورکوویڈ 19 کی تیسری لہر آرہی ہےاس کے مضر اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے پیش نظرآروگیا نندن پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کویہاں لائیں اورانکا ہیلتھ چیک اپ کروائیں۔ اس پروگرا م میںاساتذہ میں سائرہ بانو ، شمشاد بیگم ، آیت اللہ ، ستار ، کمار ، سبحان ، رفیع ، نجمہ بانو ، آشا کارکن ریشما ، سودھا ، وجے کماری موجود تھے۔