داونگیرے:۔ضلع کے اسمبلی حلقہ مائی کونڈہ حلقہ باڈاگرام پنچایت حدودو کے قصبہ وٹھلاپور میں سنکراتی کے موقع پر حلقہ سے کانگریس پارٹی کی متعلقہ اُمیدوار سویتابائی ملیش نائک نے غریب مستحق طلبا ء وطالبات کو نوٹ بک پین و ضروری تعلیمی اشیاء تقسیم کیا، اور اس تہوار کے مناسبت مقامی فن وثقافت جیسے رنگولی مقابلہ جات کا اہتمام کیا اس مقابلہ میں بہتر کارگردگی پرانعامات سے نواز کر پر ہمت افزائی کی گئی ۔اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ منعقد ہونے والے عام اسمبلی الیکشن میں تعاؤن کی درخواست کی۔
