شرالکوپہ ایس آئی او یونٹ کی محنت رنگ لائی ; مولاناآزاد اسکول کیلئے حکومت نے منظورکی جگہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شرالکوپہ:۔شرالکوپہ:ایس آئی او یونٹ کی جانب سے شرالکوپہ میں مولاناآزاد اسکول کیلئے درکارجگہ کیلئے پچھلے ڈیرھ سال سے جو جدوجہد کی جارہی تھی اُسے آخرکار کامیابی مل گئی ہے۔سال2021 کے ستمبرمیں یہاں موجود مولاناآزاد اسکول کی ترقی وبقاء کیلئے ایس آئی اونے اپنے طورسے اسکول کی جگہ کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ایک درخواست پیش کی تھی،لیکن اس درخواست کےپیچھے ہی ان کی کوششوں کو توڑنے کیلئےبھی کچھ لوگ سرگرم ہوگئے تھے ، مگر ان روکاٹوں کی پرواہ کئے بغیر ایس آئی اونے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔دریںاثناء شرالکوپہ کےنوجوان لیڈر اور کائونسلر مدثراحمداور کائونسلر محمد صادق نے ان کا ساتھ دیااور ہر مرحلے میں اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے جگہ منظورکروانےمیں کامیابی حاصل کی۔آج مولانا آزاد اسکول کیلئے ضلع انتظامیہ نے شرالکوپہ کے قلب میں ہی دو ایکر اراضی کی منظوری دی ہے۔چونکہ مولانا آزاد سرکاری تعلیمی ادارہ ہے اور اس سے نئی نسل کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچ رہاہے،اس لئے یہاں جلدہی اسکول کی عمارت تعمیر کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس موقع پر ایس آئی اوکے شرالکوپہ یونٹ صدر محمد آصف نے بتایاکہ ہم اللہ کا شکراداکرتے ہیں کہ ہماری کوششوں کو اُس نے کامیابی دی،ساتھ ہی ساتھ ہمارے کائونسلر مدثراحمد اور کائونسلر محمدصادق نے جو قربانیا ں اس کام کیلئے دی ہیں ا س کا ہم شکریہ اداکرتے ہیں،ان کے ساتھ کائونسلر ٹی راجوسمیت دیگر کائونسلروں نے بھی یہاں ٹائون کائونسل میں اس کام کو مکمل کرنے میں ساتھ دیاہے۔ایس آئی اوکی طرف سے جو پیش رفت ایک تعلیمی ادارے کے قیام کیلئے ہوئی تھی وہ کامیاب رہی ہے اور آگے پوری اُمید ہے کہ جلدہی یہاں بہترین عمارت تعمیر کرتے ہوئے مولاناآزاد تعلیمی ادارے کو مضبوط کیاجائیگا۔