شیموگہ:۔مرکزی وریاستی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے۔پارٹی کارکن بوتھ سطح پرگھرگھر جاکر مرکزی وریاستی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں گے۔اے آئی سی سی سکریٹری و شیموگہ ضلع افزور ڈاکٹر شری ویلاپرساد نے یہ بات کہی۔منگل کوپارٹی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں آرایس ایس حکومتیں تمام معاملات میں ناکام ہوچکی ہیں ۔حکومتوں کی ناکامیوں سے عوام کوآگاہ کرنا ضروری ہے۔ریاستی حکومت40فیصد کمیشن والی حکومت ہے۔بی جے پی کہ وزرا اوررکن اسمبلی کوئی ناکوئی گھپلہ میں ملوث ہیں۔کسان پریشان حال ہیں کسانوں سے کسی طرح کی ہمدردی نہیں ہے۔حکومتوں کی پالیسیوں اورلاپرواہی کے سبب کسان خودکشی کرلینے کہ معاملات میں اضافہ ہورہاہے۔کسان خودکشی کرلینے کے معاملات میں کرناٹک دوسرے نمبر پرہے۔بہ روزگاری بڑھ رہی ہے۔تفتیشی ایجنسیوں کاغلط استعمال کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت جوڑو یاترا ہرجگہ بہت ہی کامیاب ہوئی ہے۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ شیموگہ ضلع سات اسمبلی حلقوں سے کانگریس امیدوار جیت کرآئیں گے ۔یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ شکاری پوراور شیموگہ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کے آگے کیاکانگریس امیدوار جیت سکتے ہیں اب حالات پوری طرح بدل گئے ہیں دونوں حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کوشکست ہوگی انہوں نے مزید کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کی لہرہے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوشرمناک شکست کاسامنا ہوگااس موقع پر کانگریس ضلع صدر ایچ ایس سندریش۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی رکن وائی ایچ ناگراج۔ساوتھ بلاک صدر دیپک سنگھ۔چندر بھوپال۔سرینواس کرینا اوردیگر موجودتھے۔
