ادارہ ٹیپوشہید پالی ٹیکنیک ہبلی میں ’’نیشنل ووٹرس ڈے ‘‘پروگرام کا انعقاد
ہبلی:۔ 25جنوری جوکہ پورے ملک میں نیشنل ووٹرس ڈے کے طور پر منایاجاتاہے۔ جس کا واحد مقصد یہی ہے کہ شہریوں میں حق رائے دہی کے تعلق سے بیداری لائے جائے خصوصاً نئی نسل اپنے اس دستوری حق کو سمجھیں اور وہ نوجواں جنکی عمر اٹھارہ سال ہوچکی ہے زیادہ سے زیادہ ووٹررجسٹریشن عمل میں حصہ لیں اور اپنا نام اندراج کرائیں۔قومی رائے دہندگان یا نیشنل ووٹرز ڈے کا مقصد یہی ہے کہ نوجوانوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ووٹ ڈالنا بنیادی حق ہے۔ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ممالک میں سے ایک ہے اور ملک کی مختلف علاقوں اور ثقافتی ٹائپوگرافی ہمارے ملک کے انتخاب عمل میں ایک غیر معمولی رول ادا کرتے ہیں۔ـقومی یوم رائے دہندگان اس وجہ سے منایا جاتاہے تا کہ پورے ملک میں ووٹرز کی تعداد بڑھے اور خاص کر نوجوان ووٹروں کی شمولیت ہو تا کہ یہ انتخابی عمل میں موثر رول ادا کر سکیں۔ا س میں کوئی دو رائے نہیں کہ نیشنل ووٹرز ڈے یا ووٹ کا حق اور ہندوستان کی جمہوری قدروں کو مضبوط کرنے کا بھی دن ہے۔الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد ووٹروں کے اندراج میں اضافہ کرنا ہے‘‘۔ان خیالات کا اظہاریم ا یس مُّلا پرنسپل،ٹیپوشہید انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ٹیپوشہید پالی ٹیکنیک نے یہاں )ہبلی یہاں ادارہ منعقدہ ’’نیشنل ووٹرس ڈے ‘‘ پروگرام میں طلباء واساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی بنیاد 25 جنوری میں 1950ء میں رکھی گئی تھی چنانچہ اس مناسبت سے 25 جنوری کو نیشنل وہ وٹرس ڈے کے طورپرمنایاجاتاہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا جو دستور بند کی آرٹیکل 324 کے تحت مرکز وریاستی سطح پر انتخابات کرانے کا ذمہ دارہے۔ یہ ایک ہمارے سماج کا کمزور پہلو بھی ہے کہ نئی نسل اور نئے ووٹرس کا بڑاحصہ اپنے ناموں کو ووٹر لسٹ میں رجسٹریشن کرانے سے قاصر ہے۔ اور بعض مقامات پر پایاگیا کہ رجسٹریشن کی شرح صرف 20 سے 25 فی صد تک محدود پائی گئی ہے ۔ چنانچہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یہ فیصلہ کیا کہ عوام میں بیداری لائے جاے اور وہ نوجوان جو ووٹنگ کے اہل ہیں ان کی شناخت کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹر رجسٹریشن میں اپنا نام درج کراسکیں۔ اس موقع پر رویندرسنگھ عطا رسے ہیڈ آف سویل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی زمہ داری ہے کہ وہ عملی طورپرالیکٹرول عمل میں وحصہ لیں اور ایک صاف ستھرا انتظامیہ کھڑا کرنے میں اپنا اپنا رول اداکریں۔ اس موقع پر دیگر شعبہ جات کے صدور، یم۔ ہیچ دھارواڑ ، بالیش ہیگنور، عبدالرزاق مُلاودیگر اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ین ین یس آفیسر ، یم ۔بی ۔روی نے تمام شرکاسے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ عہد کو سنایا اور شرکاء کی طرف سے دہرا یاگیاکہ ہم تمام ہندوستانی شہری جمہوریت پہ اپنا بھروسہ جتاتے ہیں ملک کی جمہوری قدروں کی حمایت کرتے ہیں۔ اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال بلا امتیاز ، مذہب ،ذات پات ، زبان کے بے خوف ہوکر استعمال کرینگے۔اور پر امن انتخابات کے لئے کوشاں رہیں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈپارٹمنٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بنگلورکی جانب سے ارسال کردہ سرکلرکے تحت کیاگیا۔
