دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی پر ثمینہ خانم کو لیاپ ٹاپ بطور تحفہ

اسٹیٹ نیوز
چنگیری:۔تعلقہ کے کیرے بلچی سرکاری اردو ہائی اسکول کی طالبہ ثمینہ خانم نے سال2022 کے دسویں جماعت کےا متحان میں617/625 نمبرات حاصل کرتے ہوئے تعلقہ سطح پر اول مقام حاصل کیا ،جس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیماتِ عامہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کا پچھلے سالوں سے جو سلسلہ چلتا آرہا ہے اُسی کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے منعقد 74 ویں یومِ جمہوریہ تقریب کے موقع پر مقامی رُکنِ اسمبلی و چیرمن کرناٹکا صابن آینڈ ڈترجینٹ بورڈکے ماڈال ویروپاکشپا کے ہاتھوں لیاپ ٹیاب دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی ، ساتھ میں ثمینہ خانم کے والد ایوب خان بھی شریک رہے۔واضح رہے کہ ثمینہ خانم مدیر جنتا کی پکار ،نمائندہ روزنامہ سالار و آج کا انقلاب شیموگہ الطاف رضوی کی بھانجی ہیں۔اس موقع پر تعلقہ تحصیلدار پُٹا روجو گوڈا ، تعلقہ ایجوکیشن افسر کے منجوناتھ ،ڈی وائی ایس پی سنتوش وغیرہ شریک رہے۔