بھدراوتی:۔بھارت کے مشہورلوہے کے کارخانے وی آئی ایس ایل کو بندکرنے کے اعلان کے بعد بھدراوتی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیاہے۔وی آئی ایس ایل کارخانے کے ملازمین اور مختلف تنظیموں کی جانب سے آج احتجاج کیاگیا،اسی دوران بھدراوتی میں بھاجپاکی کارگزار کمیٹی کی نشست میں شرکت کیلئے پہنچے رکن پارلیمان بی وائی راگھویندراکے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ان کا گھیرائو کیاگیا۔رکن پارلیمان بی وائی راگھویندراکا گھیرائوکرتے ہوئےاحتجاجیوں نے نعرے بازی کی اور کہاکہ باپ چورہے بیٹا جھوٹاہے۔اس دوران رکن پارلیمان نے احتجاجیوں کو منوانے کی کوشش کی،لیکن احتجاجیوں نے ان کی باتوں کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ تم لوگوں کی باتوں میں کچھ بھی حقیقت نہیں ہے اورنہ ہی تم لوگ اس کارخانے کی فلاح وبہبودی کیلئے کام کرنےوالوں میں سےہو۔احتجاجیوں نے سابق ریاستی وزیر کےا یس ایشورپا کو آڑے ہاتھوں لیا اورا نہیں بھدراوتی کی فلاح وبہبودی کیلئے کچھ بھی کام نہ کرنےکیلئے موردِ الزام ٹھہرایا۔احتجاجیوں نے رکن پارلیمان کا گھیرائو کیااور بڑے پیمانے پر نعرے بازی کی،حالانکہ احتجاجیوں کو روکنے کیلئے پولیس فورس موجودتھی،مگر وہ ناکام ہوئی۔بلآخر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے یقین دلایاکہ وہ اگلے دو دنوں میں اس تعلق سے فیصلہ کرینگے۔