داونگیرے:۔ ریاست کے مختلف ضلعوں سے اپنے مطالبوں کو حکومت کے سامنے رکھنے آنگن واڑی کارکُن و معاؤنین نے بنگلورو کے فریڈم پارک میں ٹھند سردی گرمی کی پرواہ کئے بغیر جو احتجاج کررہی ہیں سنجیدگی سے اُن کی فریاد سُننے کی بھی صلاحیت حکومت میں نہیں، ریاست میں بچوں کی دیکھ بھال ہی نہیں بلکہ بہت ساری ذمہ داریوں کو نبھا رہی آنگن واڑی کارکُن و معاؤنین معقول تنخواہ کے بغیر صبح سے لے کر شام تک اُن سے کام تو لیا جاتا ہے ،جبکہ صرف بچون کی نگہداشت کی خاطر اُن کا تقرر کیا گیا تھا،دوپہر تک کام کرتے ہوئے گھر لوٹنے والی کارکنوں کو آج پورہ دن آنگن واڑی سینٹرمیں رہتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ افسران کے دئے گئے ہرکام کو پورا کرنا پڑ رہا ہےنوخیز بچوں کی نگہداشت ، زچہ عورتوں کو مغوئی غذاؤں پر توجہ ،کی ذمہ داری کے علاوہ ووٹر فہرست کی جانچ و ناموں کے اندارج ،بچوں کی پیدائش و موت کے اندراج کی ذمہ داری مہلک وبائی مرض کورونا کے موقع پرسب اپنے گھروں میں مگر انگن واڑی کارکن اور آشا کارکن محکمہء کے ساتھ دن رات جڑی رہی ، بچوں کو اور ماؤں کو تغذیاتی غذاؤں کے طور پر حکومت کی جانب سے انڈے دئے جاتے ہیں انڈے کم پڑ جائین تو حکومت رقم نہیں دیتی بے چاری آنگن واڑی کارکنوں کو اپنے ہاتھ سے رقم ڈال کر انڈے خریدنے پڑتے ہیں ،اس پیشہ سے مستحکم مالی افراد نہیں جڑتے بلکہ غریب طبقہ ہی اپنی روزگار کی خاطر اس پیشہ سے وابسطہ ہوتا ہے،پیٹ کی خاطر حکومت کی جانب سے دی جانے والی تمام ذمہ داریوں کو بحُسن خوبی انجام دینے والی خواتین کو اُن کی معقول تنخواہ دیے بغیر اُنہیں پریشان کرنا اُن کی مطالبات پر سنجیدگی سے غور نا کرنا لائق افسوس ، حکومت کاآنگنواڑی کارکنوں کے تین برتے جانے والارجحان قابل مذمت ہے ،حکومت کو چاہیئے کہ فوری آنگن واڑی کاکنوں کے جائز مطالبوں پر سنجیدگی سے غور کرتے مناسب کارروائی کرے۔
