بنگلورو:۔ریاست کے تمام ہائی اسکول میں23 فروری سے ایس ایس ایل سی کے پریپریٹری امتحان کاآغاز ہونے جارہاہے۔اس سلسلے میں کرناٹکا اسٹیٹ اسکول ایگزام اینڈ ایوالیویشن بورڈنے ٹائم ٹیبل جاری کیاہے۔23 فروری کو فرسٹ لانگویج اردو، کنڑا، تمل،انگلش،سنسکرت،مراٹھی اور ہندی کا امتحان100 نمبرات کیلئے ہوگا۔24 فروری کو سکینڈ لانگویج انگلش،کنڑا ہوگا،جو80 نمبرات کیلئے ہونگے۔25 فروری کوتھرڈ لانگویج80 نمبرات کیلئے ہوگا،جبکہ27 فروری کو میاتھس،28 کو سائنس اور یکم مارچ کو سوشیل سائنس کاامتحان80 نمبرات کیلئے ہونگے۔تمام امتحانات ہر دن صبح30.10 بجےسے30.1 بجے تک ہونگے،جبکہ جے ٹی سی سمیت دوسرے امتحانات اسکول کے سطح پر منعقدکئے جائینگے۔ان امتحانات کو بہتر طریقے سے انجام دینے کیلئے میر معلمین کو ہدایت دی گئی ہے۔
