کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار حاصل ہو گا :سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہمناآباد:۔ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار حاصل ہو گا بی جے پی حکومت سے عوام بیزار ہو چکی ہے، عوام کے آشیرواد سے میں کرناٹک کا وزیراعلیٰ رہاہوں دیوراج آرس کے بعد مکمل پانچ سال وزیر اعلیٰ رہنے کا مجھ شرف حاصل ہو اہے،یہ بات ہمناآباد میں سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پر جا دھونی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کے ایچ،ڈی کمار سوامی پنچ رتن یاترا کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں یہ ایک خواب ہے ریاست میں جنتا دل ایس اقتدار میں نہیں آئے گی پرجا دھونی یاترا بسونا کی کرم بھومی بسوا کلیان سے شروع کی گئی ہے،میں نے بطور وزیر اعلی رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبودی کی خاطر کئی فلاحی اسکیمات جیسے انابھاگیہ،پشو بھاگیہ،اندرا کینٹین،جاری کروائی تمام کے لئے قرض معاف کروایا مذکورہ تمام اسکیمات میں کوئی بھی ذات پات کی سیاست نہیں کی ہے،ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کے سب کا ساتھ سب کا وکاس مگر بیجاپور کے رکن اسمبلی یتنال کہتے ہیں کے داڑھی رکھنے والے اور برقعہ پہنے والے میرے آفس کو نہ آئیں ایسی ذات پات کی سیاست کرنے والوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں،اگر کرناٹک میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہر گھر کو دوسو یونٹ کرنٹ مفت دیا جائے گا،ہر گھریلو خواتین کو دوہزار روپے دیے جائیں گے اس کے علاوہ ہر فرد کو دس کیلو مفت میں چاول دیا جائے گا بی جے پی والے پانچ کیلو راشن دے رہے ہیں ان سے پوچھنے پر کہتے ہیں کے زائد راشن دینے کے لئیے رقم نہیں ہے،بی جے پی والوں میں ہمت ہے تو ایک اسٹیج پر آکر مجھ سے بحث کریں مگر وہ نہیں آئیں گے کیونکہ ان میں ہمت نہیں ہے،آنیوالے اسمبلی نتخابات میں حلقہ اسمبلی ہمناآباد سے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار راج شیکھر پاٹل کی جیت کو انہوں نے سو نہیں بلکہ دو سو فیصد یقینی بتایا۔اس تقریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے سدرامیا کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔