وی آئی ایس ایل کارخانہ بچانے کیلئے تمام کوششیں کی جائیگی; شیموگہ شہرکو بہترین مستقبل ہے،ہوائی اڈے کا نام یڈی یورپاسے منسلک کرنےکابینہ نے دی منظوری:بومئی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ویشویشوریاآئرن اینڈ اسٹیل کارخانے کو بچانے کیلئے تمام کوششیں کی جائینگی اور اس کیلئےریاستی حکومت ہر طرح کی مددکریگی۔اس بات کاا ظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیا ہے۔انہوں نے آج وی آئی ایس ایل کارخانے کے ملازمین کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئےکہاکہ وی آئی ایس ایل ایک اہم کارخانہ ہے،عالمی مسائل کی وجہ سے کئی کارخانے بندہوئے ہیں،وی آئی ایس ایل کارخانے کوبچانے کیلئے بی ایس یڈی یورپانے اپنے بل پر بھی مددکی ہے،جس کی وجہ سے اب تک یہ کارخانہ بچارہا۔مزید انہوں نے کہاکہ کارخانے کوبند کرنے کے مرحلے کو روکنے کی کوشش کی جائیگی،مرکزی حکومت کے ڈزانویسٹمنٹ منصوبے کے تحت اس کارخانے کو بندکرنے کی پہل کی گئی ہےیہ نہایت تشویش کا سبب ہے۔ہماری ریاست کے لوہے کی کانوں کو بہت زیادہ قیمت ہے،جندال کمپنی انہیں کانوں کی وجہ سے آج فروغ پائی ہیں۔کارخانے کو بچانے کیلئے ہم کوشش کرینگے،پہلےکلوزر سسٹم کو روکنے کی کوشش کی جائیگی اور دوسری کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرینگے۔اس دوران وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں شیموگہ تیزی کے ساتھ ترقی پانےوالاشہرہے،اس شہرکو بہت اچھا مستقبل ہے۔ترقیاتی کام مسلسل جاری ہیں،2006کے شیموگہ اور آج کے شیموگہ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں،آج شیموگہ ہر معاملے میں ترقی کررہاہے،آج1000 کروڑ روپیوں کے مختلف منصوبوں کو جاری کیاجارہاہے،آشریہ منصوبے کے تحت گھر دئیے جارہے ہیں،سلم کے ساکنوں کوحق پتر،تعلیم،سڑکیں،پانی ،ٹیکنالوجی اور شہری ترقی جیسے اہم کام آج یہاں کے عوامی نمائندوں نے انجام دئیے ہیں،جوصرف ان کی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہواہے۔صرف18 مہینوں کی مدت میں شیموگہ ہوائی اڈے کا تعمیراتی کام مکمل کیاگیاہے،ہوائی اڈے کی تعمیر سے اس علاقے میں تعلیمی،تجارتی،معاشی اور سیاحتی حلقے میں ترقی ہوگی۔ہوائی اڈے کا نام بی ایس یڈی یورپاکے نام سے جوڑنے کیلئے کابینہ نے منظوری دی ہے،وزیر اعظم نریندرمودی27 فروری کو ہوائی اڈے کا افتتاح کرینگے،اس کیلئے عوام کثیرتعدادمیں شرکت کریں۔شراوتی بیاک واٹر متاثرین کے مستقل حل کیلئے حکومت پابندہے،اب تک اس سلسلے میں سروے مکمل کیاجاچکاہے،مرکزی حکومت کی منظور ی کے بعد انہیں دوبارہ رہائشی منصوبے کے آبادکیاجائیگا۔شیموگہ ،شکاری پور اور رانے بنور ریلوےمنصوبے کیلئے مرکزی حکومت نے 500کروڑ روپئے منظورکئے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نےبرہمن اور لنگایت کے معاملہ پرپوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ زات پات دھر پر بات کرنا نہیں چاہتا عوام کام کودیکھ کرفیصلہ لیں گے ووٹرس چالاک اور سمجھدار ہیں ذات پات دھرم کی باتوں میں نہیں آئینگے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے ایس ایشورپانے تمہیدی تقریرکی۔اس موقع پر شہری ترقیاتی وزیر بی اے بسواراج،ضلع نگران وزیر نارائن گوڈا،وزیر داخلہ ارگاگیانیندرا،رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا،سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا،دیہی رکن اسمبلی اشوک نائک، آئینور منجوناتھ،ڈپٹی کمشنر سیلوامنی،ایس پی متھون کماروغیرہ موجودتھے۔