آئی فون کی لالچ میں ڈیلیوری بوائے کو ہی اُتارا موت کے گھاٹ،چار دن تک رکھی لاش اپنے ہی گھر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔آئی فون کا آن لائن آرڈر بُک کرنے کے بعد جب ڈیلیوری بوائے آئی فون لیکر آرڈر دینے والے شخص کے گھر پہنچا تو آئی فون کی قیمت 46000 روپے ادا کرنے سے قاصر نوجوان نے مبینہ طور پر ڈیلیوری بوائے کو ہی موت کے گھاٹ اُتار دیا اور آئی فون کو اپنے قبضے میں رکھ لیا۔ یہ اندوہناک واردات ریاست کرناٹک کے ہاسن میں  پیش آئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 20 سالہ نوجوان نے ڈیلیوری بوائے کی نعش کو چار دنوں تک اپنے ہی گھر میں رکھا پھر اگلے روز ریلوے پٹری کے قریب لے جاکر نذر آتش کردیا۔ پولس نے ڈیلیوری بوائے کے قتل کے الزام میں  23 سالہ ہیمنت دتّا کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع ہاسن کے آرسیکیرے کا رہنے والا 20 سالہ ہیمنت دتّا نے فلپ کارٹ کے ذریعے آئی فون بُک کیا تھا۔ 7 فروری کو  ڈیلیوری بوائے 23 سالہ ہیمنت نائک آئی فون لیکر دتّا کے گھر پہنچا، لیکن آئی فون کی قیمت 46 ہزار روپئے ادا کرنے کے بجائے نائک نے مُبینہ طور پر دتّا کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور نعش کو اپنے ہی گھر میں چھپادیا۔11 فروری کو دتّا نے نائک کی نعش کو قریبی ریلوے بریج کے پاس لے جاکر نذر آتش کردیا۔نائک کے لاپتہ ہونے پر، اس کے بھائی منجوناتھ نائک نے 8 فروری کو پولس تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ جب پولیس نائک کی تلاش کر رہی تھی، تو منجوناتھ کے دوست نے 16 فروری کو اسے اطلاع دی کہ  ریلوے پل کے قریب ایک لاش ملی ہےاور اسے شبہ ہے کہ یہ اس کے بھائی کی ہو سکتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی  منجوناتھ نائک  نے دوبارہ پولیس سے رجوع کیا اور دوسری  شکایت درج کرائی۔ اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس کے بھائی نے 7 فروری کی صبح فون کیا تھا اور آخری بار بات کی تھی۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ہیمنت کے ساتھی نے اسی دن دوپہر 1.42  کو  اسے فون کرکے  خبر دی تھی  کہ اس کے بھائی کا موبائل فون بند  آرہا ہے۔پولیس نے اس تعلق سے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے   ہیمنت نائک کے  موبائل فون کو ٹریک کرنا شروع کیا  جس کے دوران  پتہ چلا کہ مہلوک نائک  آخری بار دتا کی رہائش گاہ پر موجود تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے دتا کے گھر پر چھاپہ مارا  جس کے دوران نائک  کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولس نے نائک کے قتل کے الزام میں  دتّا کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید چھان بین کررہی ہے۔