اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول کے طالب علم پول والٹ میں قومی سطح کیلئے منتخب 

اسٹیٹ نیوز
بھٹکل :۔میسور میں منعقدہ  ہائی اسکول کے ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول(آئی اے یو ایچ ایس) دسویں جماعت کے طالب علم محمد طہ ابن حضرت علی نے پول والٹ میں دوسرا مقام حاصل کرکے قومی سطح (نیشنل لیول)کے لئے منتخب ہوکرریاستی سطح پر اسکول وادارہ کے ساتھ ساتھ شہر کا نام روشن کیا ہے ۔اس موقع پر انجمن کے انتظامیہ اور عہدیداران، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے اس طالب علم  اور ان کے فیزیکل انسٹرکٹررضا نپانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے مراحل میں کامیابی کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ میسور میں منعقدہ ریاستی سطح کے اسپورٹس مقابلوں میں الگ الگ مقابلوں میں کل چار طلباء نے اسکول کی طرف سےشرکت کی تھی۔