ہوائی اڈے کے افتتاح کیلئے تمام تیاریاں مکمل:ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔27 فروری کوشیموگہ ہوائی اڈے کے افتتاح کیلئے وزیراعظم نریندرمودی صبح11 بجے شیموگہ ہوائی اڈے پر خصوصی طیارے کےذریعے سے اترینگے۔ان کی آمدپر ہونےوالی تقریب کیلئے تمام تیاریاں آخری مرحلے پر ہیں۔اس بات کی اطلاع ڈپٹی کمشنر سیلوامنی نے دی ہے۔انہوں نے آج ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ افتتاحی تقریب میں عام لوگوں کی شرکت کی گنجائش ہے،جس کیلئے تین لاکھ افراد کو بیٹھنے کا انتظام کیاگیاہے،کھانے کیلئے دو خصوصی کائونٹر بنائے گئے ہیں،ساتھ ہی ساتھ پارکنگ کیلئے ایک کلو میٹر کےدائرےمیں الگ الگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں،جہاں پرجلسہ گاہ کوآنےوالی سواریوں کو پارک کیاجاسکتاہے۔تمام لوگوں کو صبح10 بجے تک جلسہ گاہ آنےکی گنجائش رہے گی۔اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ اس پروگرام میں شرکت کرنےوالے لوگ سوائے پرس اور موبائل کے کوئی او رچیز نہیں لاسکتے نہ ہی سیاہ رنگ کپڑے پہن کر آسکتے ہیں۔کاغذ،پین اور پانی کی بوتلیں بھی اپنے ساتھ نہیں لایاجاسکتا۔وزیر اعظم نریندرمودی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد ہائی وے،ریلوے پروجیکٹ ،آبپاشی کا منصوبہ اور اسمارٹ سٹی کا بھی سنگِ بنیادو افتتا ح کرینگے۔اس موقع پر ایس پی متھون کمارنے بتایاکہ وزیر اعظم کی آمدپر تمام حفاظتی اقدامات،ایس پی جی کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل پیراں ہیں،افزود پولیس افسروں کی تعیناتی کے علاوہ خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائیگی۔ساتھ ہی ساتھ روزمرہ کے ٹرافک کے نظام میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔تمام پروگرامس مکمل ہونے کے بعد دوپہر30.1 بجے وزیر اعظم بلگام کیلئے روانہ ہوجائینگے۔