نجی اسپتالوں میں 50 فیصد بیڈ س وقف نہیں ہورہےہیں: کے بی پرسنناکمار کا الزام 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔نجی اسپتالوں میں ڈپٹی کمشنر ،یا ڈی ایچ اوکی جانب سے اگر جانچ پڑتال کی جائے تو معلوم ہوگا کہ کہیں بھی 50 فیصد بیڈ س کوویڈ کیلئے وقف نہیں کئے گئے ہیں۔یہ الزام سابق رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمار نے لگایاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے رہنما ئی اصولوں کے مطابق ، نجی اسپتالوںکو 50فیصد بیڈ سرکاری کوٹے کے تحت کوویڈ مریضوں کیلئےوقف کرنے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔ سابق رکن اسمبلی نے شیموگہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی شرح کو بھی پوشیدہ رکھنے کا سنگین الزام لگایاہے۔ضلع میں کورونا کے متاثرین کو معیاری علاج نہیں مل رہا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بغیر کسی علاج کے لوگوں کی اموات کا راست ذمہ دار ضلع انتظامیہ ہی ہے۔ کہتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔ہلاکتوں کےتعلق سے ضلع انتظامیہ ، لوگوں کو جھوٹی معلومات دے رہاہے، موت میں اضافہ ہورہا ہے ، لیکن ضلع انتظامیہ کی جانب سےکم ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ ویسےہی یہ کہا جارہا ہے کہ وباء کا اثرکم ہورہا ہے۔جبکہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ضلع میں کوویڈ ٹیسٹ ہی کم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون ایشورپا کے نام سے تو مشہور ہوچکا ہے لیکن ایشورپا اس لاک ڈائون کو نبھانے میں پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوئے ہیں یہ باتیں عوام کی جانب سے کہی جارہی ہیں۔