ہبلی؛۔’’ہندوستان میں ہر سال اٹھائیس فروری کوہندوستانی سائنسدان سر سی وی رامن کی تحقیق جیسے رامن یفکیٹ کہاجاتاہے جو انہوں نے 28فروری 1928ء کو مکمل کی تھی اس تحقیق کی یاد میں بطور نیشنل سائنس ڈے منایاجاتاہے۔ چنانچہ ہر سال نیشنل سائنس ڈے کے ذریعے یہ پیغام عوام کودیاجاتاہے کہ روز مرہ کی زندگی میں سائنسی ترقیات وایجادات کا کیا رول رہاہے اور کس طرح انسانی زندگی ان سائنسی تحقیقات وانکشافات سے فیضیاب ہوتی چلی آرہی ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس مُّلاپرنسپال ٹیپو شہید انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی ہبلی نے یہاں ادارہ میں منعقدہ ’’نیشنل سائنس ڈے‘‘ کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر ہندوستان میں یہ روایات رہی ہیں کہ طلباء اسکولوں وکالجوں میں سائنسی ماڈل وپروجیکٹ ودیگر تحقیقات ومشاہدات کا مظاہرہ کرتے ہیں نیز تقاریر، سائنسی مضامین کی اشاعت و ٹیلی وژن شوز کے ذریعے اس دن کی اہمیت وافادیت سے عوام کو روشناس کراتے ہیں۔ آکر میں کہا کہ طلباء دوران تعلیم، سائنسی میدان میں اپنی بساط بھر تحقیق وایجادات کا عمل جاری رکھیں تاکہ ان سے حاصل ہونے والے فائدوں سے عوام الناس مستفید ہوتے رہیں۔اس موقع پر حالیہ منعقدہ امتحانات میں صد فی صد اور نمایاں مارکس حاصل کرنے والے طلباء کو انعام وٹرافی سے نوازہ گیا۔ بالیش ہیگنور ،صدر شعبۂ سائنس نے افتتاحی کلمات کہے ، لکچرر ونود نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر شعبہ جات کے صدور رویند سنگھ عطار، چندرشیکھر توپد، یم۔ ہیچ دھارواڑ اساتذہ وطلباء شریک رہے۔
