اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آر ٹی سی ) کے ٹریڈ مارک کو استعمال نہ کرنے کے تعلق سے نہ تو کوئی احکامات جاری ہوئے ہیں ا ورنہ ہی اسے ممنوع قراردیاگیاہے۔اس بات کی اطلاع کے ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی شیوایوگی سی کلسد نے دی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اب بھی کے ایس آر ٹی سی کا ٹریڈ مارک کرناٹک کے پاس ہی ہے۔میڈیامیں بتایاجارہاہے کہ کے ایس آر ٹی سی کاٹریڈ مارک اب کرناٹک کے پاس نہیں ہے،یہ ناقابل قبول بات ہے،اس رپورٹ کو دیکھ کر ہم خود حیران ہیں کہ یہ تفصیلات کیسے ترتیب میں آئیں۔انہوں نے بتایاکہ جو میڈیامیں بتایاجارہاہے کہ وہ دراصل غلط ہے،بُدھ کے دن کے ایس آر ٹی سی کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں آیاہے،یہ سچائی سے دور کی بات ہے۔کیرلاکے روڈ ٹرانسپورٹ آرگنایزیشن کی جانب سے نوٹس دئیے جانے کی بات بھی میڈیامیں دکھائی جارہی ہے،اگر ایسی کوئی نوٹس کے ایس آر ٹی سی کو موصول ہوتی ہے تو اس کا جواب بھی دیاجائیگا اور ہمارے حق کو محفوظ کرنے کیلئے ہم نے پہلے ہی قانونی جدوجہد جاری رکھی ہے۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ کے ایس آر ٹی سی کانام اب بھی کرناٹک کے ماتحت ہی ہے۔