بنگلورو:۔کرناٹک میں انتخابات سے قبل کئے گئے سروے میں بی جے پی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کو طاقتور سیاسی جماعت قرار دیاگیاہے۔لوک پول نامی ایجنسی کی جانب سے گئے گئے سروے میں77سے83 نشستوں پر بی جے پی،116 سے122 نشستوں پر کانگریس اور21 تا27 نشستوں پر جے ڈی ایس کو کامیابی ملنے کی بات کہی گئی ہے۔کرناٹک میں150 نشستوں پر کامیابی ملنے کی اُؐمید جتا رہی بی جے پی کو اس سروے سے جھٹکا ملاہے۔جبکہ کانگریس پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کی بات کہی گئی ہے۔سال2013 میں جس طرح سے کانگریس نے حکومت قائم کی تھی،اُسی طرز پر اس باربھی کانگریس کو اکثریت ملنے کی بات سامنے آئی ہے۔جے ڈی ایس کو پچھلے اسمبلی انتخابات سے اس بار 10 نشستوں کی کٹوتی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔جملہ طورپر لوک پول نے اپنے سروے میں مختلف مرحلوں میں سروے کیاہے۔سروے میں اولڈ میسورو حلقے میں کانگریس کو اکثریت ملنے کی بات کہی گئی ہے،55 نشستوں میں بی جے پی کو10 تا13 ،کانگریس کو21سے24 اور جے ڈی ایس کو14 سے17 نشستیں ملے گی۔پچھلی دفعہ اس حلقے میں17 اسمبلی حلقوں میں کانگریس کو کامیابی ملی تھی، کلیان کرناٹک میں بھی کانگریس کو اکثریت ملنے کے امکانات ہیں،چالیس اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو9 سے13 نشستیں ملے گی،کانگریس کو24 سے27 نشستوں پر کامیابی ملنے کے امکانات ہیں،جے ڈی ایس کو0 تا2 نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔2018 کے انتخابات میں جے ڈی ایس نے اس علاقے میں4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی،کانگریس نے21 نشستوںپر کامیابی حاصل کی تھی۔سروے کے مطابق کانگریس پچھلے اسمبلی انتخابات سے اس بار تین تا6 اسمبلی حلقوں میں اکثریت حاصل کریگی۔بنگلوروسٹی ودھان سبھا اسمبلی حلقے میں26 نشستیں ہیں جہاں پر5 تا8 نشستوں پر بی جے پی ،کانگریس کو11 تا17،جے ڈی ایس کو7 سے8 حلقوں میں کامیابی ملےگی۔اسی طرح سے ساحلی علاقے میں بی جے پی کو مضبوط گرفت حاصل ہے،یہاں19 اسمبلی حلقے ہیں،جہاں پر11 سے14 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو کامیابی ملے گی،اسی طرح سے7 سے10 حلقوں میں کامیاب ہوسکتی،جے ڈی ایس کو ایک نشست پر مطمئن ہوناپڑیگا۔ممبئی کرناٹکا کی بات کہی جائے تو یہاں50 نشستوں میں بی جے پی کو27 سے30،کانگریس کو19 سے22 اور جے ڈی ایس کوایک مقام پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مطمئن ہوناپڑیگا،جبکہ سینٹرل کرناٹکا میں32 اسمبلی حلقوں میں سے10 تا13 نشستوں پر بی جے پی کو کامیا ب ہونا پڑسکتاہے،7 سے10 حلقوں میں کانگریس کی کامیابی ہوگی اور جے ڈی ایس کو ایک نشست پر کامیابی مل سکتی ہے ۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق بی جے پی کو پریشانی لاحق ہوئی ہے،لیکن کامیابی کیلئے بی جے پی کے پاس ابھی بھی کئی طرح کے پتے موجودہیں اور یہ نمبرات آنےوالے دنوں بدل بھی سکتے ہیں۔
