طالبہ کو اغواء کرنےکی ناکام کوشش; دوسرے طالب العلم نے کیا بہادری کا مظاہرہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

تیرتھ ہلی:۔تعلقہ کے میلنکورولی گرام پنچایت کے حدودمیں آنے والی سرکاری پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ایک بچی کو اغواء کرنے کی کوشش ہوئی ہے جسےایک بہادر طالب العلم نے ناکام کردیاہے۔آج شام اسکول کے اختتام پر ایک اومنی کارمیں چار تاپانچ افراد اسکول کےپاس آئے اور چھٹویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ کواغواء کرنے کی کوشش کی ،جیسے ہی اس واردات کو اسی اسکول کے طالب العلم اکول نے دیکھاتو اُس نے سڑک پر پڑے ہوئے پتھر اٹھاکر اغواء کرنے والوں پر برسانا شروع کیا اور مددکیلئےچلّانا شروع کیا۔بچے کی پکار سُن کر مقامی لوگ جمع ہوئے جنہیں دیکھ کر اغواء کار بچی کو چھوڑکر فرار ہوگئے۔اکول کی بروقت ذہانت و بہادری نے ایک بڑے حادثے کو روک دیاہے۔اس سلسلے میں تیرتھ ہلی پولیس چھان بین کررہی ہے۔